مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اخبار نے لکھا کہ یمنی فورسز مسلسل اسرائیل کی کمزوریاں تلاش کر رہی ہیں اور ان کے حملے اسرائیل کے لیے تباہ کن اور مہلک ثابت ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یمنی ڈرونز جو کم خرچ ہیں، اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اخبار کے مطابق جنگ طول پکڑ گئی ہے اور خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یمنی ڈرونز باآسانی اسرائیلی فضائی دفاع کو چیرتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔ جروزلم پوسٹ کے مطابق، "یمنیوں کو روکا نہیں جا سکتا اور اصل حل یہی ہے کہ جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔"
اخبار نے یہ بھی لکھا کہ اسرائیلی وزیر جنگ کے ہر دھمکی آمیز بیان سے اسرائیل کی بے بسی اور ناتوانی ظاہر ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ یمنی فورسز نے غاصب اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات (ام الرشراش) میں بندرگاہ پر دو ڈرونز سے حملہ کیا۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائی مکمل طور پر کامیاب رہی اور قابض اسرائیلی فضائی دفاع ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا ڈرون حملہ ہے۔
غاصب اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایلات پر یمنی ڈرون حملے میں زخمیوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ